29 نومبر 2014 - 11:59
رضاکارفورس بسیج ملکی ترقی وپیشرفت میں پیش پیش ہے:جنرل نقدی

اسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکار فورس کے کمانڈر نے کہا ہے کہ عوامی رضاکار فورسز مختلف منجملہ اقتصادی، ثقافتی اور تربیتی شعبوں میں حکومت کے ساتھ تعاون کے لئے آمادہ ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جنرل محمد رضا نقدی نے رضاکار فورس بسیج کے ہفتے کی مناسبت سے تہران سے شائع ہونے والے اخبار شرق سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضاکار فورس بسیج کو دفاع مقدس کے دوران عظیم تجربات حاصل ہوئے ہیں، انہی تجربات کی بنیاد پر یہ عوامی ادارے مختلف میدانوں میں سرگرم عمل ہے۔
جنرل محمد رضا نقدی نے کہا کہ ایران میں اندرونی توانائیوں کی بنا پر، آزاد و خود مختار معیشت، پابندیوں سے آگے نکل گئی ہے۔
رضا کار فورس بیسج کے کمانڈر نے تاکید کی کہ عوامی رضاکاروں نے ایران میں زراعت کے شعبے سے مربوط منصوبوں میں کامیاب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
جنرل محمد رضا نقدی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی رضاکارفورس بسیج مختلف منجملہ اقتصادی، ثقافتی اور تربیتی شعبوں میں حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کے لئے تیار ہے اور اس حوالے سے ضروری اقدامات انجام دے دیئے گئے ہیں۔

.......

/169